اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت نے آصف زرداری سے آصفہ زرداری کی ملاقات نہ کرانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ جج محمد بشیر نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تو جج نے استفسار کیا کہ آج تو آپ کا کوئی کیس نہیں ہے؟،لطیف کھوسہ نے بتایا کہ آج آصفہ زرداری کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہے۔ جس پر جج نے درخواست پر سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔
توہین عدالت