فوری کو اسٹیٹ بینک نے پیمنٹ سروس کے لیے لائسنس کا اجرائ

360

ادائیگی QR کوڈ، موبائل نمبر، کمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ نمبر، ای میل، ٹوئٹر ، فیس بک یا فوری ایڈریس سے ہوگی

ورچوئل پیمنٹ ایڈریس استعمال کرتے ہوئے کسی بھی شخص یا ادارے کو ادائی کر سکیں گے یاوصول کر سکیں

استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا اور معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے جامع وسائل مخصوص کیے ہیں،مہدی حسین

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پیمنٹ سروس فراہم کرنے کے لیے لائسنس مل گیا ہے۔فوری موبائل کے ذریعے رقم کی ادائیگی کا ایک پلیٹ فارم ہے جو اپنے استعمال کرنے والوں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ QR کوڈ، موبائل نمبر، کمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ نمبر، ای میل ایڈریس، ٹوئٹر کے ہینڈل، فیس بک یا فوری ایڈریس(ورچوئل پیمنٹ ایڈریس)استعمال کرتے ہوئے کسی بھی شخص یا ادارے کو ادائی کر سکیں گے یاوصول کر سکیں ۔

کاروباری اداروں کے لیے یہ کم خرچ ڈیجیٹل ادائیگی کا عالمی طریقہ ہے جس کے ذریعے چھوٹے تاجر بھی ، انتہائی باکفایت انداز میں ڈیجیٹل ادائی قبول کر سکتے ہیں اور اس کے لیے انھیں کسی پوائنٹ آف سیلز مشین خریدنے کی بھی ضرورت نھیں ہو گا۔اس حوالے سے فوری کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، سلیم روپانی نے کہا:”فوری ایک مشن ہے جس کا مقصد ادائیگی کو آسان، باہمی طور پر استعمال کے قابل (interoperable) اور مالی شمولیت اور سماجی و اقتصادی انصاف کے ذریعے معیشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے قابل بھروسہ ہے۔

فور ی کا مقصد پاکستان کی ڈیجیٹل سوسائٹی میں مرکزی و مضبوط سہارابننا ہے۔اپنی ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور معیشت کوباضابطہ بناکر ہم مالی خدمات کو سہولت اور اعتماد کی بنیاد پر قابل رسائی بنا رہے ہیں۔ملک میں 150ملین سیلولر سبسکرائبرز، 70ملین 3G/4Gاور براڈ بینڈ کے سبسکرائبرزاور 60ملین بینک اکاونٹس کے ساتھ فور ی کا مقصد ادائی اور ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی کلیدی بنیاد پررہنمائی کرنا ہے۔فوری کے شریک بانی اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر، مہدی حسین نے کہا:”اپنے کسٹمرزاور استعمال کرنے والوں کو محفوظ اور مطمئن رکھنا ہماری نمبر ایک ترجیح ہے۔ ہم نے استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا اور معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے جامع وسائل مخصوص کیے ہیں