آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چین کی عسکری قیادت اور پیپلز لیبریشن آرمی کے کمانڈر سے ملاقاتیں کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ سے بھی ملاقات کریں گے۔
COAS arrived China on official visit. COAS will meet Chinese mil leadership including PLA Army Commander, Vice Chairman of the Central Military Commission & Commander Southern Theater Command. COAS will also join PM for meeting with Chinese PM and President.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 7, 2019
وزیراعظم عمران خاں کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں بھی آرمی چیف ہمراہ ہوں گے۔