انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ،کورنگی نے ملیر ڈسٹرکٹ کو ہرادیا

118

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں ڈسٹرکٹ کورنگی نے ڈسٹرکٹ ملیرکو1-4 گول سے شکست دیدی،ایس پی لانڈھی توصیف احمد مہمان خصوصی تھے، لیجنڈاولمپیئن حنیف خان، سینئر ہاکی آرگنائزرنسیم حسین سمیت انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور تماشایوں کی کثیر تعداد میچ سے لطف اندوز ہوئی۔ڈسٹرکٹ کورنگی کے کھلاڑی وسیم اسلم چار شاندار گول کرکے مین آف دی میچ قراردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد ہونے والی آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے دوسرے روزڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ ملیر کے مابین میچ کھیلا گیا جو کہ ڈسٹرکٹ کورنگی نے ایک کے مقابلہ میں چار گول سے جیت لیا۔ ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے ارسلان نے کھیل کے 13ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ جبکہ ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے جوابی طور پر وسیم نے شاندار چار گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔ اس میچ کو امپائرز اشعر اورقربان علی نے سپروائز کیا. اس میچ کے جج اخلاق اور مسعود تھے۔ جبکہ اس ٹورنامنٹ ڈائریکٹرگلفراز احمد خان اور اسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اختر علی، فیضان ہیں۔ ڈسٹرکٹ کورنگی کے وسیم اسلم مین آف دی میچ قرار پائے ۔