بھارت نے70برس سے کشمیریوں پرجنگ مسلط کی ہوئی ہے،مشال ملک

703

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کراچی بالخصوص تاجروں نے جو کردار ادا کیا وہ غیر معمولی ہے۔ پاکستانی تاجروں کا بھارت سے تجارتی سرگرمیوں کی معطلی کا فیصلہ خوش آئندہے،

پاکستانی تاجر مشکل معاشی صورتحال کے باوجود کشمیر کیلئے انتہای اہم کردا ادا کررہے ہیں۔بھارت نے70برس سے کشمیریوں پرجنگ مسلط کی ہوئی ہے، کشمیری 2ماہ سے بھارتی قیدمیں ہیں۔وہاں بھوک افلاس تشدد بڑھتاجارہاہے،

وہ ہفتہ کو وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔اس موقع پرمشال ملک کی والدہ ریحانہ حسین، فیڈریشن کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی اور تاجر رہنما ایس ایم منیر نے بھی خطاب کیا۔مشال ملک نے کہا کہ میں نے قائد اعظم محمدعلی جناح کے مزارپر حاضری سے کراچی کے دورے کا آغازکیا ہے،

پاکستان اور پاکستانیوں کی کشمیریوں کیلیے قربانی تاریخ کاحصہ بن گئی ہے۔اب سفارتکار بھی مسلہ کشمیراوربھارت کی ہٹ دھرمی کی رپورٹنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجربرادری پاکستان اورکشمیریوں کے مشکل وقت میں ہراول دستہ ثابت ہوئی ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کراچی بالخصوص تاجروں نے جو کردار ادا کیا وہ غیر معمولی ہے۔پاکستانی تاجروں کا بھارت سے تجارتی سرگرمیوں کی معطلی خوش آئندہے،

اب ہمیں تاجربرادری کے اشتراک سے اسپیشلائزڈ اسٹرٹیجک سیل بنانا ہوگا۔اقوام عالم کی آگاہی کے لیے مسلہ کشمیر، کشمیرکی ثقافت پرسوشل میڈیامیں منظم مہم شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 70 برس سے کشمیریوں پرجنگ مسلط کی ہوئی ہے۔ کشمیری دو ماہ سے بھارتی قیدمیں ہیں بھوک افلاس تشدد بڑھتاجارہاہے،

بھارتی حکام حریت رہنماشبیرشاہ کے گھرکوبھی آج تالا لگاگئے ہیں۔ جموں وکشمیر کووہاں کے باسیوں کے لیے کال کوٹھری بنادیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وجوہات میں مسئلہ کشمیر بھی ایک وجہ ہے۔ دو ماہ سے زیادہ مدت سے کرفیو نافذ ہے۔ کشمیریوں کی حالت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ چیلنجز سے یا تو کوئی ختم ہوجاتا ہے یا شیر بن کر ابھرتا ہے،

مشال ملک کی والدہ ریحانہ حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرپرپاکستانی تاجربرادری کے جذبے نے حوصلے بلندکیے ہیں۔معاشی مسائل کے باوجود تاجربرادری کشمیرکی آزادی کیلئے پرخلوص جذبات رکھتی ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی میں تاجروصنعتکاروں کااہم کردارہے۔انہوں نے کہا کہ شاعری اور معیشت کی دلدادہ مشال کے کاندھوں پربھاری ذمہ داری عائدہوگئی ہے،

مسلہ کشمیرکواجاگرکرنے کے لیے پاکستان کے میڈیا اورصحافیوں کااہم کردارہے۔مسلہ کشمیرپر پاکستانی میڈیااورصحافیوں کے مزید تعاون کے طلبگارہیں۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک14سال کی عمرسے کشمیرکی آزادی کی جدوجہدکررہاہے۔14سال سے آرایس ایس کے متواترتشدد سے یاسین ملک کاجسم چھلنی چھلنی ہوچکاہے،

یاسین ملک کو بھارتیوں نے زہربھی دیا ہے۔یاسین ملک نے کشمیرکی پرامن آزادی کیلیے ہتھیارپھینکے۔جدوجہد آزادی کشمیر میں یاسین ملک نہتا ہوکر سب سے آگے ہوتاہے۔انہوں نے گھر گھر جاکر تمام کشمیری لیڈروں کوبھی متحد کیا۔ریحانہ حسین نے کہا کہ پاکستان میں کشمیر سینٹرقائم کرنا چاہیے جہاں بین الاقوامی وفود کو کشمیر سے متعارف کرایا جاسکے،
ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر داروخان اچکزئی نے کہا کہ مسلہ کشمیر کی وجہ سے دنیاایٹمی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیرپر ممکنہ ایٹمی جنگ سے دنیاکوآگاہ کرچکے ہیں۔کشمیرکاواحد حل صرف آزادی ہے۔ فیڈریشن ہاؤس ہندوستان کے خلاف مذمتی قراداد بھی پیش کرچکا ہے،

انہوں نے کہا کہ دنیاکومسلمانوں کے حوالے سے منفی سوچ کوتبدیل کرناہوگا۔مسلہ کشمیرپرایف پی سی سی آئی حکومت کے ساتھ ایک پیج پرہے۔ایف پی سی سی آئی نے پاکستان کی تاجربرادری کی نمائندگی کرتے ہوئے کشمیرمخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قراردادمنظور کی ہے،

ایف پی سی سی آئی نے بھارت سمیت دیگرعالمی تجارتی فورمزکوخطوط کے ذریعے کشمیرمیں بھارتی ہٹ دھرمی سے آگاہ کیاہے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیرکاز پروزیراعظم عمران خان نے کمال کردکھایاہے۔دکھ ہے کہ اقوام متحدہ نے اب تک کشمیرمیں امن مشن نہیں بھیجا۔