لاہور(آئی این پی)پاکستانی باکسرمحمد وسیم 22 نومبر کو دبئی میں ہونے والی فائٹ کی تیاری کے لئے اسکاٹ لینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانی محمد وسیم کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کی 22تاریخ کو دبئی میں ہونے والی انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ میں حصہ لینے کی غرض سے ایم ٹی کے گلوبل ٹریننگ کیمپ جوائن کرنے اسکاٹ لینڈ روانہ ہو رہا ہے، جہاں وہ دبئی فائٹ کے لئے بھرپور تیاری کروں گا۔اس سے قبل پاکستانی باکسر کا کہنا تھا کہ اپنی موجودہ پرفارمنس سے بہت خوش ہوں۔ بدقسمتی سے ملک میں باکسنگ کو اتنی پذیرائی نہیں ملتی جتنی ملنی چاہیے، میں نے ملک کا نام روشن کیا ہے مجھے استقبال کی ضرورت نہیں۔یاد رہے کہ دبئی میں ہونیوالی پروفیشنل فائٹ میں کامیابی کے بعد باکسر جب پاکستان واپس پہنچے تو شاندار استقبال کی بجائے انہیں ٹیکسی پر گھر روانہ ہونا پڑا۔ انہوں نے دبئی میں پروفیشنل باٹ میں فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی رائونڈ میں ناک آٹ کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے کامیابی کشمیر کے عوام کے نام کی تھی۔ایئرپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے ملک اور قوم کے لیے محنت کی، دبئی میں مقابلے سے قبل افریقی مدمقابل سے بھی مقابلہ جیتا تھا، مزید مقابلے بھی جیت کر تاریخ رقم کروں گا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا۔