عمران خان 5افراد کو این آر او دیدیں تو سب ٹھیک ہو جائیگا، شیخ رشید

546
کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد وفاقی وزیر فیصل واوڈاکے ساتھ پریس کانفرنس کررہے ہیں
کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد وفاقی وزیر فیصل واوڈاکے ساتھ پریس کانفرنس کررہے ہیں

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان 5 افراد کو این آر او دے دیں تو سب ٹھیک ہوجائے گا، شہباز شریف اسلام آباد دھرنے کا حصہ نہیں ہوںگے، لاہور کی جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل برآمد ہوا ہے جس میں سب کا پتا چل گیا ہے۔ وہ جمعے کو کیمپ آفس کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی ان کے ساتھ تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی ہے مولانا صاحب وہاں نہ آئیں تو بہتر ہے، شہباز شریف لانگ مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ لاہور جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل برآمد ہوا ہے جس میں سب کا پتا چل گیا ہے یہ لوگ ملک میں افراتفری سے گریز کریں ،پاکستان میں مہنگائی پر قابو اور معیشت کو صحیح ڈگر پر عمران خان لایا ہے، آج زرداری اور بلاول کی سیاست مختلف ، شہباز شریف اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں کشمیری ہوں اور سری نگر کا لال حویلی سے خون کا رشتہ ہے۔ عمران خان اپنے5 سال پورے کریں گے، 5 افراد کو عمران خان این آر او دے دیں سب ٹھیک ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے 2 پہیے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ چین جارہا ہوں۔