اسلام آباد (صباح نیوز) قائد جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن آج (ہفتے کو) اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں یہ اہم پریس کانفرنس ہوگی۔ وزیر خارجہ کی آزادی مارچ ملتوی کرنے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی دھمکیوں کا جواب دیں گے۔