احسن شکیل ماسپیڈا کے چیئرمین،ناصر مقبول سینئروائس چیئرمین، عارف صدیقی وائس چیئرمین منتخب

419

آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرزاینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ماسپیڈا)کے سالانہ اجلاس عام میں فیصل خلیل،ریحان حنیف،لیاقت شیخ اور شہزادہ ناصر مقبول موجود ہیں

کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری)احسن شکیل آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرزاینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ماسپیڈا)کے نارتھ زون سے چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ سدرن ریجن سے شہزادہ ناصر مقبول کو سینئروائس چیئرمین اور محمدعارف صدیقی کو وائس چیئرمین منتخب کرلیا گیا،

تمام عہدیداران کا انتخاب بلامقابلہ عمل میں آیا۔اے پی ماسپیڈا کے تین رکنی الیکشن کمیشن عاصم احمدمگوں،خرم ریاض اوراعجازعثمان کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق منتخب ہونے والے دیگر اراکین میں سدرن ریجن سے سلمان احمد،شہزادسرفراز، امجد نور، محمدہاشم،محمدعارف چھوٹانی،عمران شعیب،یحییٰ شوکت جبکہ نارتھ ریجن سے دانش شکیل اور محمدعامرخان شامل ہیں،

جبکہ سبکدوش چیئرمین فیصل خلیل بھی سال2019-20میں ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ماسپیڈا کے سالانہ اجلاس عام میں سبکدوش ہونے والے چیئرمین فیصل خلیل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا،

سابق چیئرمین فیصل خلیل نے کہا کہ ہم نے سال بھر موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈڈیلرز کے مفادات کا تحفظ کیا ہے اور ہماری ایسوسی ایشن کی نئی ٹیم بھی ممبران کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہے گی،

ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ ریحان حنیف نے کہا کہ فیصل خلیل اور انکے ساتھ کام کرنے والی ماسپیڈا کی ٹیم نے ایسوسی ایشن ممبران کی بھرپور خدمت کی ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں،انہوں نے کہا کہ ماسپیڈا کی تجاویزپر حکومت توجہ دے اور پالیسیز میں آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈڈیلرزایسوسی ایشن کی مشاور ت کو یقینی بنایا جائے۔ آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈڈیلرز ایسوسی ایشن (ماسپیڈا)کے منتخب سینئر وائس چیئرمین شہزادہ ناصر مقبول نے ممبران کو یقین دلایا کہ وہ انکے مسائل کو حکومتی سطح پر اجاگر کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اور مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،

انہوں نے ماسپیڈا میں فیصل خلیل اور ریحان حنیف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس پر ڈیوٹیوں کے بوجھ کوکم کرے اور اضافی ڈیوٹی کو ختم کیا جائے تاکہ جائز طریقے سے موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس درآمد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی واقع ہو۔