لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی دعوت پر17 اکتوبر کو جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ ، اتحاد امت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے خلاف عظیم
الشان مشائخ کانفرنس منعقد ہو گی ۔ مشائخ کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے صدر علما و مشائخ رابطہ کونسل میاں مقصود احمد ، چیئرمین علما و مشائخ رابطہ کونسل خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ، سیکرٹری جنرل علما و مشائخ رابطہ کونسل پیر زادہ برہان الدین احمد عثمانی کی جانب سے مشائخ عظام کو 17 اکتوبر کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے ارسال کیے جارہے ہیں ۔
سراج الحق کی دعوت