نوابشاہ، زمیندار کی نجی جیل میں قید مرد، خواتین اور بچے بازیاب

139

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) زمیندار کی نجی جیل میں قید بھیل برادری کے افراد کی رہائی کے لیے سیشن جج کے حکم پر پولیس کا گاؤں پر حبس بے جا میںرکھے مرد خواتین اور بچے بازیاب ۔پولیس نے زمیندارکو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، بھیل برادری کے 13 افراد زمیندار کی قید میں تھے۔ پولیس کی بھاری نفری نے گپچانی کے قریب گاؤں میر حسن گھوسو پر چھاپا مار کر حبس بے جا میں رکھے گئے بھیل برداری کے 13 افراد کو بازیاب کرالیا۔ بازیاب کرائے گئے افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس کے مطابق بھیل برادری کے ڈرمون کولہی نے سیشن جج بینظیر آباد کو درخواست دی تھی کہ گپچانی کے بااثر زمیندارنے ان کے خاندان کے افراد کو اپنی نجی جیل میں قید کیا ہوا ہے، جس پر سیشن جج نے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا، جس پر پولیس نے گاؤں میر حسن کھوسو پر چھاپا مارا۔ پولیس نے بازیاب افراد کو سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا جہاں سیشن جج نے ان کو مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دی۔