نوابشاہ (رپورٹ:۔کاشف رضا) چوری، ڈکیتی، اغوا کے واقعات، منشیات فروشوں کی گرفتاری، وڈیرے کی اوطاق سے 13 افراد کی بازیابی، زمین کے تنازع پر جھگڑے کے دوران خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی جبکہ صرافہ یونین کے سابق صدر منیر حسین کھوکھر کی دکان پر 10 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہونے کے واقعات۔ 60 میل تھانے کی حد سے اغوا ہونے والی دو خواتین بازیاب، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ ایس ایچ او، منظور بھنگوارنے خواتین کی بازیابی کی تصدیق کردی۔ گزشتہ روز رشتے کے تنازع پر 60 میل تھانے کے نواحی علاقے رندو لغاری سے مسلح افراد گھر میں گھس کر چوہان برادری کی 49 سالہ خاتون مسمات نسرین اختر اور جواں سالہ تقدس کو اغوا کرکے لے گئے تھے۔ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے خواتین کی بازیابی کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والی خواتین لغاری برادری اور چوہان برادری کے معززین کی کاوشوں کے بعد گھر پہنچیں۔ چوہان برادری کے معززین لغاری برادری کی خاتون کو لغاری برداری کے حوالے کریں گے۔ خدشہ ہے کہ برادری کے معززین کے اثر ورسوخ کے بعد گھر پہنچنے والی خاتون کاروکاری کرکے قتل نہ کردی جائیں۔ نوسرباز گروہ کی خواتین صرافہ یونین کے سابق صدر نوابشاہ منیر احمد کھوکھر کو لوٹ گئیں، دیگر شہروں میں واردات کرنے والے گروہ کی خواتین کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناحت ہوئی ہے، نوسر باز حواتین منیر حسین کھوکھر کی دکان سے دس لاکھ سے زائد کا سونا لے اڑیں۔ تھانہ اے سیکشن پر واقع کی رپورٹ درج، گزشتہ روز ہونے والی واردات کا گاہک کے بالیاں مانگنے پر علم ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر شہروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔ سی آئی اے انچارج مبین پڑیہار کی قیادت میں نوسربازوں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی جبکہ سیشن جج کے حکم پر پولیس کا گائوں میر حسن کھوسو پر چھاپا۔ زمیندار کی قید سے 13 افراد بازیاب کروا لیے۔ اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والوں میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس ڈرمون کولھی نے سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں اہل خانہ کے قید کا انکشاف کیا تھا۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ آئی جی سندھ جناب ڈاکٹر سید کلیم امام کے احکامات کے پیش نظر ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے کہا ہے کہ ضلع بینظیرآباد کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ایس ایچ او ائرپورٹ کی دوران گشت کارروائی، ملزم فضل عباس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم سے 90 پیکٹ مضر صحت گٹکا برآمد ہوا ہے۔ ایس ایچ او تعلقہ کی دوران اسنیپ چیکنگ کارروائی ملزم الطاف گرفتار، مقدمہ درج، ملزم سے 2 عدد وہسکی شراب کی بوتلیں برآمد جبکہ ایس ایچ او دوڑ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شبیر کو1290 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او 60 میل کی دوران گشت کارروائی، ملزم عبدالوہاب گرفتار مقدمہ درج ملزم سے مضر صحت گٹکا برآمد ہوا ہے۔ ایس ایچ او جمال شاہ کی دوران اسنیپ چیکنگ کارروائی ملزم سمیر علی گرفتار مقدمہ درج، ملزم سے 110 پڑی مضر صحت گٹکا برآمد ہوا ہے۔ ایک دوسرے واقع میں نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد تھانے کی حدود گائوں بخشن بالادی میں پلاٹ کے تنازع پر بالادی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ جھگڑے میں لاٹھیاں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔