کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ کسٹم نے مختلف کارروائیوں میں دو کروڑ روپے مالیت کا غیرقانونی سامان برآمد کرلیا گیا، ملزمان فرار ہوگئے۔ کسٹم ترجمان کے مطابق کسٹم نے کوئٹہ کے نواحی علاقے لکپاس اور درخشاں میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کارروائی کرکے دو کروڑ روپے مالیت کا غیرقانونی سامان قبضے میں لے لیا۔ لکپاس کے قریب کارروائی میں گاڑی سے 1200 کلو گرام چھالیہ برآمد کی گئی، جبکہ درخشاں کے مقام پر ٹریلر سے منی ٹرک کے فریم سمیت 5 ہزار کلو ویلڈنگ راڈز برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان کے مطابق چیف کلیکٹر ڈاکٹر چودھری ذوالفقار علی اور کلیکٹر ڈاکٹر افتخار احمد نے اسٹاف کی کارروائی کو سراہا۔