اسد قیصر سے ملائیشین اسپیکر محمد عارف کی ملاقات ‘ مسئلہ کشمیر پر گفتگو

117
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ملائیشین ہم منصب محمد عارف بن محمد یوسف سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ملائیشین ہم منصب محمد عارف بن محمد یوسف سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سیملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر محمد عارف بن محمد یوسف نے اپنے وفد کے ہمراہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بھارت نے کشمیرکی آئینی حیثیت کو تبدیل کرکے خطے کو نئے خطرات سے دوچار کر دیا ہے‘ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کا 57 واں روز ہے‘ کشمیر میں معمولات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہیں‘ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے‘ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے‘ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیری عوام کی حمایت میں بیان دینا قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر ملائیشین اسپیکر نے کہا کہ ملائیشیا پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے‘ ملائیشیا پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
اسد قیصرملاقات