زیادہ تر ممالک کی تجارت کا انحصار ونڈوظام پر ہے،دادو خان

114

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی نے پاکستان کسٹم ایجنٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پاکستان نیشنل سنگل ونڈو پر اسٹیک ہو لڈرز کو آگا ہی دینے کے لیے فیڈریشن ہاؤس کر ا چی میں سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیمینارمیں ایس ایم منیر سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور سا بق چیف ایگزیکٹو (ٹڈاپ)نے بحیثیت مہمان خصو صی شر کت کی اور مختلف شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کے شرکاء کاخیر مقدم کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئرداروخان اچکزئی نے تجارت کو آسان بنانے اور کاروبا ر ی انڈیکس میں آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے ملک کی درجہ بندی کو بہتر بنانے میں مدد کیلئے نیشنل سنگل ونڈو پر جلد عمل درآمد کی ضرورت پر زوردیا ۔انہوںنے مزید کہاکہ نیشنل سنگل ونڈو تمام سرکاری اداروں جیسا کہ تجارت ،ٹیکس امیگریشن،زراعت ،ماہی گیری، خارجی تعلقا ت اور مرکزی بینک سمیت نقل وحمل کے ساتھ کام کی سطح کوہموار اور آسان کرنے میں مدد فراہم کرے گی جو کہ اس سے منسلک ہیںسے وابستہ ہیں۔انہوں نے ورلڈ بینک کے ایزی ڈوئنگ بزنس( بز نس انڈکس)کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا جس کے مطابق2019کی رپورٹ میںپاکستان،کراس بارڈر ٹریڈ ـمیں190ممالک میں 142نمبر پر ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کو بہتر بنانے کیلئے زیادہ تر ممالک تیزی سے تجارت سے متعلق سنگل ونڈو نظام پر انحصار کررہے ہیں۔ایس ایم منیر سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور سابق چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ نے نیشنل سنگل ونڈو کے بارے میں آگاہی فرا ہم کرے اور اس پر عمل درآمد پر اپنی مکمل حمایت اورتعاون کا اظہار کیا ۔کیونکہ دنیا میں زیادہ ترتر قی یا فتہ اورتر قی پذیر ممالک نے کاروباری لاگت کو کم کرنے اور کاروباری عمل کو تیز کرنے کیلئے نیشنل سنگل ونڈوسسٹم متعارف کرایا ہے۔ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ،سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے اپنے کلمات میں کسٹمز آٹی ٹی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے ،انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے اورنیشنل سنگل ونڈ کے تمام متعلقہ محکمو ں کے درمیان رابطے پیدا کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے مزید کہاکہ نیشنل سنگل ونڈو کیساتھ تمام ریگو لیٹری (قانون)سازی اور رِسک مینجمنٹ دستا ویزات کو منسلک کیا جانا چا ہیے۔انہوںنے مو ثر نگرانی، وسائل کو مختص اور نتائج کی ٹائم لائن اور تحفظ اور حفاظتی اقدامات کیلئے موئثرطریقہ کار کی بہتری پر زوردیا۔اجلاس کے دوران ماہرین کے مابین اس بات پر اتفاق رائے ہوا کہ تاجر وں اور معیشت دان کیلئے رابطہ قا ئم کر نے اور سر حدوں پر سہولیات کو آسان کرنے کیلئے نیشنل ونڈو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نیشنل سنگل ونڈو سرحد پار تجارت کومعیاری بہتر بنانے طریقہ کار، پروسنگ ٹائم میںکمی،لاگت میںکمی اور شفافیت میں اضا فے کا با عث بنے گی۔