لاڑکانہ، کتے کے کاٹے کی ویکسین نا ملنے پر متاثرہ افراد کے لواحقین کا احتجاج

142

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) کتے کے کاٹے کی ویکسین نا ملنے پر متاثرہ افراد کے لواحقین نے ایک بار پھر کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے باعث اے آر وی سینٹر انچارج نے ویکسین مہیا کروا دی۔ لاڑکانہ اور گردونواح میں باولے کتوں کے کاٹنے کے واقعات کے بعد لاڑکانہ، باڈی، ڈوکری و دیگر علاقوں سے آئے متاثرہ مریضوں کو اے آر وی ویکسین نا ملنے پر متاثرین اور ان کے لواحقین نے ایک بار پھر کمشنر آفس میں قائم اے آر وی سینٹر کے سامنے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر اسکول ٹیچر خاتون و دیگر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی کمی کا بتا کر ویکسین نہیں دی جارہی، آخری ڈوز ہیں اگر نا لگے تو نقصان ہوگا۔ دوسری جانب اے آر وی سینٹر کے عملے کا کہنا تھا کہ مہینے کے آخری ایام ہونے کے باعث پریشانی کا سامنا ہے، تاہم سڑک بلاک کرنے کی کوشش پر سینٹر انچارج نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور مختلف اداروں سے ویکسین اویلبل کروا کر مریضوں کو ویکسین کی۔