بنگلور(جسارت نیوز)دفاعی چیمپئن جاپان کی خواتین باسکٹ بال ٹیم کا ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا بھرپور دفاع، فائنل میں چین کی خواتین ٹیم کو شکست دیکر نہ صرف ٹائٹل کا بھرپور دفاع کیا بلکہ پانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں آسٹریلوی خواتین ٹیم نے تیسری، سائوتھ کوریا نے چوتھی، نیوزی لینڈ نے پانچویں، چائنیزتائپے نے چھٹی، فلپائن نے ساتویں جبکہ میزبان بھارت نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔اندورا سٹیڈیم بنگلور میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں جاپان اور چین کی ویمنز ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد جاپان کی ٹیم نے حریف چین کی خواتین ٹیم کو شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا، جاپان ویمنز نے نہ صرف فائنل میچ میں چین کی ٹیم کو شکست بلکہ ٹائٹل کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے پانچویں مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ جاپان کی ویمنز ٹیم نے چین کے خلاف فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد 68 کے مقابلے میں 71 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ چین کو سب سے زیادہ 17 ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔