حافظ سعید کیخلاف مقدمہ گوجرانوالہ سے لاہور منتقل کرنے کا حکم

120

لاہور(نمائند ہ جسارت)لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ گوجرانوالہ سے لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس سردار شمیم خان نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے مقدمے منتقلی کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار نے کہا کہ مجھے لاہور جیل میں رکھا گیا ہے اور ہر پیشی پر گوجرانوالہ لیجایا جاتا ہے، سیکورٹی پہلو سے گوجرانوالہ کی اے ٹی سی میں پیشی درست نہیں ہے، جب لاہور جیل میں رکھا گیا ہے تو کیس بھی لاہور میں ہونا
چاہیے، لہٰذا کیس کی سماعت اے ٹی سی گوجرانوالہ سے لاہور منتقلی کا حکم دیا جائے۔سرکاری وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ کیس کی منتقلی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس گوجرنوالہ سے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔