سکھر،12 سالہ بچہ پراسرار طور پر  لاپتا،اہل خانہ کی تلاش کی اپیل

115

سکھر( نمائندہ جسارت)بارہ سالہ بچہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ، گھر میں کہرام مچ گیا ، ورثاء کی تلاش کی اپیل ۔سکھر کے علاقے گولیمار شاہ فیصل کالونی سکھر کے مکین بنام عبدالجبار کھوسہ کا بارہ سالہ رحمن کھوسہ اپنے دوستوں کیساتھ گھومنے کا کہہ کر کے گھر سے نکلا تھا لیکن کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود گھر نہیں پہنچا تو گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کردی مگر اس کا کچھ معلوم نہیں ہو سکا لاپتا لڑکے کے اہل خانہ نے گمشدگی کے حوالے سے بتایا کہ عبدالرحمن بول نہیں سکتا اور دماغی توازن بھی درست نہیں ہے، والد بھی بول نہیں سکتے، پولیس بھی اسے تلاش کرنے میں ناکام نظر آتی ہے خدارا اس کی تلاش میں ہماری مدد کی جائے ۔