الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس نمائش کا آغاز کل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا،

644

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس نمائش 2019ء؁ مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کے لیے ترقی کا پلیٹ فارم ہے اور یہ نمائش ہر سال 100 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کی تشہیر کریں،

رواں برس بھی یہ نمائش پہلے سے زیادہ کامیابی سے منظم کی گئی ہے۔اس سال یہ نمائش یکم تا3 اکتوبر2019 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جائے گی،

اس تقریب کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرز آف پاکستان (آئی ای ای ای پی) کرے گی جبکہ نمائش کا انتظام بدر ایکسپو سلوشنز انجام دے گا۔