عمران خان بھی سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیں، احسن اقبال

110

نارووال (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان طاہرالقادری کی طرح ملک کی سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیں۔ نارروال میں میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ماضی میں ہر مسئلے پر یوٹرن لیا۔ جنرل اسمبلی سے خطاب پر وزیراعظم قومی اسمبلی میں آکر قوم کو اعتماد میں لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اقوام متحدہ میں 16 ووٹ حاصل نہیں کر سکی، تقریروں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بدترین مہنگائی نے عوام کو ذہنی
مریض بنا دیا ہے۔ سرمایہ داروں کو ملک سے باہر جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی نااہلی ناتجربے کاری سے ملک مشکلات اور دلدل میں پھنستا جا رہا ہے۔