پاکستان بھارت کے حملے کابھرپور جواب دے گا، شیخ رشید

292

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ عمران خان نے اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کیا اور عالم اسلام نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہا۔ عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ظلم سے پردہ اٹھایا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ کرفیو ہٹنے کے بعد عوام بھارت کی حاکمیت تسلیم کرلیں گے تو وہ غلط فہمی میں مبتلا ہے۔