نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پرانے نوابشاہ میں شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی خود کشی کرنے والی خاتون چھ بچوں کی ماں تھی جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا پولیس۔ پرانے نوابشاہ سنتا سنگھ گوٹھ کی رہائشی شازیہ نامی خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے، خودکشی کرنے والی خاتون چھے بچوں کی ماں تھی اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ پولیس نے کارروائی کے لیے خاتون کی لاش پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردی ہے۔