لاڑکانہ ،PS-11 کے پی پی کے نامزد امیدوار سے ہندوپنچائت کے وفد کی ملاقات

108

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلزپارٹی کے پی ایس 11 پر نامزد امیدوار جمیل احمد سومرو سے ہندو پنچایت کے وفد جس میں ہندو پنجائیت کے چیئرمین ڈاکٹر دھرم پال، سیٹ نمل رائے، سنتوش کمار، نانا کرم بجاج سمیت حلقے کی شخصیات نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جمیل احمد سومرو کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف جیت نہیں بلکہ ایک ریکارڈ قائم کرنا جو عوام کے اعتماد سے ہی پورا ہوگا، میں آپ سب کا شکر گزار ہوں، آپ نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ 17 اکتوبر کو تیر پر ٹھپہ لگا کر پیپلز پارٹی کو اور مجھے کامیاب کریں گے، ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالفتاح بھٹو، ذوالفقار کماریو، سردار سجاد سومرو، صفدر مٹھانی، عاجز بروہی اور دیگر بھی موجود تھے۔دوسری جانب جمیل احمد سومرو سے سردار شاہنواز کلہوڑو نے ملاقات کی جس میں پی ایس 11 میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر بات چیت کی۔ ملاقات میں علی بگھیو اور گل بہار بھی موجود تھے۔