لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے چمن دھماکے میں جمعیت علما اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنر ل مولانا محمد حنیف اور ان کے دیگر ساتھیوںکو نشانہ بنائے جانے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔