لورالائی( ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک دہشت گرد نےپولیس ایگل فورس کے تعاقب کرنے پر خود کش حملہ کردیا ، ایک پولیس اہلکار شہیداور تین زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایگل اسکواڈنےکوئٹہ روڈپرناکہ لگارکھاتھا،ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے دوران دہشتگردوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کردی، مشکوک موٹرسائیکل کاپیچھاکرنےپرذراعت آفس کےقریب موٹرسائیکل سواروں نےایگل فورس پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور مارا گیا، ایک حملہ آور کی ہلاکت کےبعد دوسرے نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑالیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر اضافی نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے اور دیگر دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔