عوام نےدیکھ لیا نیازی کا ہردعویٰ ،وعدہ جھوٹا نکلا

213

راولپنڈی :چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو

بلاول بھٹو زرداری کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا جیلیں پیپلز پارٹی اور آصف علی زردای کے لیئے نئی بات نہیں ہیں، آصف زرداری سارے کیسز میں باعزت بری ہوئے ہیں، سابق صدرکےساتھ یہ سلوک کیا جاسکتا ہے تو کیا عام آدمی کو انصاف مل سکتاہے، بغیرثبوت اورشواہد کے کسی کو بھی حراست میں  لیاجاسکتا ہے،

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدر زرداری نے کارکنوں کے لئےڈٹےرہنےکا پیغام بھیجا ہے، عدالتی احکامات پرعمل درآمد نہیں کیاجارہا، انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کی جمہوری جدوجہدجاری رہےگی، کٹھ پتلی سےمقابلہ کرنےکاوقت آگیا ہے، عوام نےدیکھ لیا نیازی کا ہردعویٰ اوروعدہ جھوٹا نکلا، یہ حکومت دھاندلی کرکےمسلط کی گئی،

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا عوام کوبتا رہے ہیں حکومت نے کس طرح ان کےحقوق پرڈاکہ ڈال رہی ہے، پیپلز پارٹی اقتدارمیں آکرامیروں کونہیں غریبوں کوخوش کرتی ہے، پیپلزپارٹی دیگرجماعتوں سے رابطے میں ہے، پیپلزپارٹی مسلم نوازسمیت باقی جماعتوں سے بھی ملے گی۔۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم نہ ڈیل کرسکتےہیں نہ ڈیل چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی ڈیل پرلعنت بھیجتی ہے ، میں مولانا سے مل رہا ہوں ہم ایک درمیانی راستہ ڈھونڈسکتےہیں، میرے صوبے پر اگر ایک غیر آئینی حملہ ہو اتو ایک زبردست مہم چلائیں گے۔