سکھر (نمائند ہ جسارت) سکھرشہر میں صفائی کا فقدان ، رہائشی و کاروباری علاقوں میں صفائی شروع نہ ہو سکی، سینیٹری اسٹاف سمیت یوسی چیئرمین نے بھی مئیر سکھر کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، گندگی کے ڈھیر اور گندے پانی نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ، شہری حلقوں کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ سکھر شہر میں مئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کے حوالے سے خصوصی ہدایات ملنے کے باوجود سینٹری اسٹاف اور متعلقہ یوسیز چیئرمینوں سمیت کونسلر ز نے مئیر سکھر کے احکامات ہوا میں اڑا دیے جس کے نتیجے میں شہر کی مختلف یوسیز کی رہائشی اور تجارتی مراکز سمیت شہر کی مصروف ترین شاہراہ اور مقامات پر گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں شہرمیں صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری حلقوں کی جانب سے بلدیہ اعلیٰ سکھر کی کاردگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات و دیگر متعلقہ بالا حکام سے شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال کا نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے ۔