کراچی(اسٹاف رپورٹر) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیرو سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے چمن بم دھماکے کی مذمت اورجے یوآئی رہنما مولانامحمد حنیف سمیت قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے آج ایک
بیان میں کہاکہ حالیہ واقعہ ملک دشمن عناصرکی کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال ایک بار پھر خراب کرنے کی سازش ہے۔صوبائی امیرنے دکھی خاندانوں سے دلی ہمدردی،مرحومین کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی ہے۔