ڈینگی کی وبا‘حکومت بے بس‘ فیصل آباد میں مزید 2 مریض چل بسے

105

اسلام آباد/ راولپنڈی/فیصل آباد/لاہور /پشاور (صباح نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، فیصل آباد میں ڈینگی کے 2مریض چل بسے جبکہ فیصل آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 80 سے زائد ہوچکی ہے۔ راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5072ہو گئی، سرکاری اسپتالوں میں 774مریض زیر علاج ہیں، جڑواں شہر میں زیر علاج 14مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسلام آباد کے پمز سپتال میں گزشتہ3 روز میں 2500سے مریض لائے گئے۔ ترجمان پمز کے
مطابق 3 روز کے دوران 500سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔خیبر پختونخوا میں ڈینگی وار پر وار کر رہا ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 114کیس رپورٹ ہوئے، صوبے میں تعداد 3ہزار 549ہوگئی۔ پشاور میں مزید 53افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، صرف پشاور شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 819ہوگئی، صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 262افراد زیر علاج ہیں۔ ضلع خیبر میں مزید 11کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ افراد کی تعداد 177ہوگئی۔ صوبے کے دیگر اضلاع سے بھی ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔