کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 3 تا 13 اکتوبر اولمپین حنیف خان/ڈاکٹرجنیدعلی شاہ اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے بہتر انعقاد کے لیے کے ایچ اے کی جانب سے امپائرز کوچز، سلیکشن کمیٹی سمیت ٹیکنیکل آفیشلز کی تقرری کردی گئی ہے ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈویسٹک ہاکی ویژن 2020 کے تحت کھیلے جانے والے اس میگا ایونٹ میں سندھ پولیس اور ڈسٹرکٹس کی 7 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے خصوصی تعاون سے اس منفرد پروفیشل ہاکی لیگ سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع فراہم ہوگا۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے آفیشلزکااعلان کردیا گیا ۔ گلفراز احمد خان کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر متعین کیا گیا ہے جبکہ انور فاروقی، حسن عسکری اور اعجاز کھوکھر اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائرکٹرز ہونگے۔ سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین اس میگا ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہیں جبکہ ڈاکٹر ایس اے ماجد، جاوید اقبال اور عبدالعظیم خان اسسٹنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری ہونگے۔ ٹیکنیکل آفیشلز میں راجہ انور کمال امپائرز منیجر، عبدالمعید خان، راؤ جاوید اقبال، فیضان خان ، ندیم احمد، اختر علی، امتیاز الحسن، ماجد رفیق، خالد منیر ، ملک شہزاد، بابر خان شامل ہیں. امپائرز پینل میں سبطین رضا، ندیم سلطان، شاہد پرویز، فہد علی خان، غفران بخاری، فیصل اسماعیل اصغر علی، قربان علی، عرفان طاہر اور فرید منصور شامل ہیں۔میجر شاہنواز خان ڈسپلن کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ کمیٹی ایس پی اعجاز الدین، خرم عاطف، اعظم خان، عارف حیات، اکبر قائمخانی، مصطفیٰ جمیل اور شاہد نزیر شامل ہیں۔ایڈووکیٹ سپریم کورٹ جاوید احمد چھتاری کی سربراہی میں لیگل ٹیم کے ممبران عامر عزیز، مسوعد احمد، ارشاد احمد، سعید احمد اور محمد عاطف اپنے فرائض سرانجام دینگے۔ میڈیکل سپورٹ ٹیم میں ڈاکٹر پرویز رضوی، ڈاکٹر نوید عرب، عبدالکریم مغل، عبدالحمید، اور ڈاکٹر امین شامل ہیں۔ اسپورٹس مینجمنٹ انالسٹ سید علی عباس میڈیا کوآرڈینیٹرز ٹیم کی سربراہی کرینگے۔میڈیا ٹیم میں ایاز منشی، بینش ایم علی، عظمت پاشا اور کاشف فاروقی شامل ہیں۔ شاندار کارکردگی دکھانے والے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل 20 رکنی ا سکواڈ بنایا جائے گا جس کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اولمپین ایاز محمود بطور چیئر مین سلیکشن کمیٹی اس ایونٹ میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین میں اولمپین خالد حمید، صمصام قادر انٹرنیشنل، محمد علی انٹرنیشنل، آصف احمد خان انٹرنیشنل، نعیم احمد انٹرنیشنل شامل ہونگے۔مین آف دی میچ کے انتخاب کے لئے عارف اسلم راؤ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے کمیٹی میں رئیس احمد خان، احتشام وارثی انٹرنیشنل، پرویز اقبال انٹرنیشنل اور شجاعت علی شامل ہیں۔یاد رہے کہ پروفیشنل لیگ کی طرز پر کھیلی جانے والی انسپکٹر جنرل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے اور رنرزاپ ٹیم75ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا جائے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ5 ہزار کیش کی صورت میں دیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بہترین کھلاڑی برائے ٹورنامنٹ ایک لاکھ روپے، بہترین گول کیپر برائے ٹورنامنٹ ایک لاکھ روپے اور ٹاپ ا سکورر برائے ٹورنامنٹ ایک لاکھ روپے کا حقدار قرار پائے گا۔ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کی دلچسپی بڑہانے کے لئے سرپرائز انعامات اور موٹر سائیکلوں کے انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔ شائقین ہاکی کواس موقع پر ایک بہترین ایونٹ دیکھنے کو ملے گا اور قومی کھیل کو پزیرائی کا موقع ملے گا۔