نیشنل گیمز کیلیے جوڈو ٹیم کے اوپن ٹرائلز آج ہونگے

274

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پشاور میں 26اکتوبر تا یکم نومبر تک منعقد ہونے والے33ویں نیشنل گیمز کے لیے سندھ جوڈو ٹیم کے ٹرائلز آج بمقام میٹرو پولیٹن اسکول نزد بن ہاشم سپر مارکیٹ نصیر آبادفیڈرل بی ایریا کراچی پر منعقد ہونگے گرلز ٹرائلز دوپہر 3بجے سے شام 5بجے تک اور بوائز کے ٹرائلز شام ساڑھے پانچ تا ساڑھے آٹھ بجے شب تک منعقد ہونگے۔ سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق کے اعلامیہ کے مطابق بوائز کے ویٹ 50kg، 55kg، 60kg، 66kg، 73kg،81kg،90kgاور اوپن ویٹ ہوگا جبکہ گرلز کے ویٹ 40kg، 44kg، 48kg، 57kg، 63kg،اور اوپن ویٹ پر مشتمل ہوگا ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق نے کہاہے کہ سندھ جوڈو ایسوسی ایشن جس کے منتخب صدر میجر (ر)محمود ریاض لغاری اور سیکریٹری محمد رفیق ہیں جبکہ ان کی سربراہی میں منتخب کابینہ موجود ہے جسے پاکستان جوڈو فیڈریشن کی مکمل حمایت و سرپرستی حاصل ہے اس کے علاوہ سندھ میں کوئی دوسری ایسوسی ایشن کا وجود نہیں ہے ہم پاکستان اسپورٹس بورڈ ،انٹر نیشنل جوڈو فیڈریشن سے بھی رجسٹرڈ ہے ،ہم سندھ میں جوڈو کھیل کے فروغ کے لئے ہمیشہ کوشاں ہیں اور گاہے بہ گاہے سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے تعاون سے ایونٹ کا انعقاد کرتے رہتے ہیں ہم نے 2015ء اور2017ء میں پاکستان جوڈو فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے جوڈو مینز اینڈ وومینز کیمپ کا کراچی میں انعقاد کیا یہ ہمارے لیے اعزازہے۔