اورنگی سے جعلی صحافی اور3قاتلوں سمیت 4ملزمان گرفتار

177

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون میں غیر قانونی ٹی وی نیٹ ورک چلانے والے جعلی صحافی سمیت ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو قتل کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود میں ڈکیتی کے دوران قتل کرنے والے3 ملزمان کو گرفتا رکرلیا ، ملزمان نے اپریل کے مہینہ میں تھانہ اتحاد ٹاؤن کی حدود قائم خانی کالونی میں واقع گھر میں ڈکیتی کرتے ہوئے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر تینوں ملزمان احمد عرف موٹا،زین العابدین عرف وکی اور نور محمد عرف غما کو گرفتار کیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ اتحاد ٹان میں مقدمہ الزام نمبر 253/19 بجرم دفعہ 302/34 درج ہے۔ ادھر مومن آباد پولیس تھا نے کے ایس ایچ او آصف منور نے کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ کے نام پر 5 لاکھ بھتا طلب کرنے والا جعلی صحافی عمر فاروق عرف بابو کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم عمر فاروق عرف بابو کو پیر آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ،ملزم لوگوں کو صحافی بن کر بلیک میل کرتا تھا ، ملزم کے قبضے سے کے جے ایف کے نام کا مائیک اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ، ملزم عمر فاروق عرف بابو کے خلاف غیر قانونی ٹی وی چینل چلانے کا مقدمہ ایس ایچ اومومن آبادآصف منورکی مدعیت میںدرج کرلیا گیا۔