کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے بلوچستان کے علاقے چمن میں دہشت گردانہ کارروائی کے نتیجے میں جمیعت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 7 افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا موقف سامنے آنے کے بعد بھارت کی جانب سے پہلا ردعمل آیا ہے۔