شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب سے ایک بار پھر ملاقات

141

نیویارک (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے دوبارہ ملاقات کی ہے۔بات چیت کے دوران خطے کی صورتحال اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کے لیے باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ایران کے صدر حسن روحانی کے مابین جلد ملاقات ہو گی۔