تمام قیدیوں کو اے سی کی سہولت ملنی چاہیے، شیخ رشید

427

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےکہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کل عالم اسلام کی ترجمانی کی، کشمیر کا کیس جس انداز سے پیش کیا گیا تاریخ یاد رکھے گی، تمام اپوزیشن جماعتیں کشمیر ایشو پر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون کے حوالے سے پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے،اور ایم این ون کے حوالے سے میرے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ 15 اکتوبر سے جناح ایکسپریس میں اکانومی کلاس بھی شامل کی جائے گی، ا تمام بڑے اسٹیشنز پر فوڈ اسٹریٹ بنائیں گے،اور ریلوے خسارے کوختم کرنا ہمارے اہداف میں شامل ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں ، اور ناموس رسالتؐ کا کیس خود عمران خان نے بڑے فورم پر لڑا ، انہوں نے کہا ن لیگ میں میرا رابطہ صرف شہباز شریف کے ساتھ ہے،اور میری لائن شہبازشریف کے ساتھ فٹ ہے۔

شیخ رشید نے قیدیوں کے حولے سے کہا میں حامی ہوں کہ تمام قیدیوں کو اے سی کی سہولت ملنی چاہیے۔