انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں اضافہ کیا جائے۔انجینئر دارو خان اچکزئی

537
کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی  نے ڈاکٹرعبدحفیظ شیخ مشیئر برائے خزانہ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی سے درخواست کی ہے کہ وہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 30 ستمبر 2019 سے 31 اکتوبر 2019 تک برھا دیں۔
صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر دارو خان اچکزئی نے مزید کہا کہ تاجر برادری کے ممبران بہت سی وجوہات کی بنا پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروا سکے ہیں۔ان وجوہات میں Income tax ordinance  2011میں ٹیکس کی دفعات میں تبدیلی، ملک میں پھیلی  ہوئی غیر یقینی کی صورتحال، تجارتی سرگرمیوں میں کمی اور ممبر ٹریڈ باڈیز کے انتخابات، filing کے ذریعے online انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے میں رکاوٹیں اور حالیہ بارشیں شامل ہیں۔
صدر ایف پی سی سی آئی انجیئر دارو خان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کرنے کی مدت بڑھانے سے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ادائیگی میں مدد ملے گی بغیر جرمانے کے اور حکومت کے ریوینو میں بھی اضافہ ہوگا۔