کراچی (نمائندہ جسارت) سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی اسلحہ اور بال بم رکھنے کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی، عدالت نے ملزم کی جیل میں گزاری گئی مدت کو ہی سزا قرار دیدیا ۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم ندیم ظفر سابق کونسلر ہے اور اسے 2016ء میں رینجرز نے اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کیاتھا، ٹرائل کورٹ نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
سندھ ہائیکورٹ