نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گمشدہ بچی کی لاش نہر سے برآمد پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا کئی گھنٹوں تک پوسٹ مارٹم نہ ہونے کیخلاف ورثا کا احتجاج پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ نوابشاہ کے قریبی گاؤں جاڑو خان ہوت کے رہائشی عبدالستار ہوت کی تین سالہ بچی ذکیہ ہوت گزشتہ رات گم ہوگئی تھی جس کی لاش گاؤں سے گزرنے والی نہر سے ملی، معصوم بچی کی لاش ملنے کے بعد گاؤں میں گہرام مچ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا جہاں پر کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود معصوم بچی کا پوسٹ نہیںہواجس پر بچی کے ورثا نے سخت احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم پانچ گھنٹوں سے اپنی بچی کی لاش کے ساتھ یہاں موجود ہیں بچی کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے مگر بچی کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا جارہے ہم نے اسپتال کے ایم ایس سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوسٹ مارٹم کرنے والی لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں ہے اطلاع ملنے پرڈی ایس پی مبین پڑھیاڑ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اسپتال پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس تحقیقات کررہی ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ بچی کو قتل کیا گیا پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے بعدازاں معصوم بچی ذکیہ ہوت کے ورثا لاش کو گاؤں لے گئے جہاں پر اس کی تدفین کی گئی۔