لاڑکانہ، اے آر وی سینٹر کی منتقلی سے متعلق ایڈیشنل کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

173

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) باولے کتے کے کاٹنے سے کمشنر آفس کے باہر ماں کی گود میں جان دینے والے میر حسن ابڑو واقع کے بعد اے آر وی سینٹر شفٹ کرنے کے متعلق ایڈیشنل کمشنر رانا عدیل تصور کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں آئی ایچ ایس سے خلیل احمد، ڈی ایچ او سائیٹ سے ڈاکٹر ممتاز وگن سمیت چانڈکا اسپتال ایم ایس اور پی پی ایچ آئی کے نمائندے نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکا کی اکثریت کا کہنا تھا کہ سگ گزیدگی کے متاثرہ مریض کمشنر آفس بلڈنگ میں قائم اے آر وی سینٹر پر آتے ہیں، جسے شفٹ کرنے سے مشکلات بڑھیں گی۔ ذرائع کے مطابق میر حسن ابڑو کی کمشنر آفس کے باہر ہلاکت کا میڈیا پر ذکر آنے پر بدنامی کے باعث اے آر وی ویکسین سینٹر شفٹ کرنا زیر غور آچکا ہے جبکہ اے آر وی سینٹر پر ویکسین کی شارٹیج سے آئے روز کمشنر آفس کے باہر احتجاج ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کمشنر کو آتے جاتے اور ایڈمنسٹریشن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔