پشاور (آن لائن) باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر تعمیراتی کام کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا گیا۔ نیب کے 4رکنی ٹیم نے گزشتہ روز باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ کیا تھا ۔ نیب خیبر پختونخوا کی ٹیم نے ائر پورٹ کی توسیع کے حوالے سے جاری منصوبوں سے متعلق افسران کی تفصیلات طلب کی تھی۔ باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ کے توسیعی منصوبہ 3سال قبل شروع کیا گیاتھا تاہم تاحال مکمل نہیں ہوا ہے۔ ائر پورٹ ذرائع کے مطابق نیب کو انٹرنیشنل لائونچ کی تعمیر ، بورڈنگ برج سمیت مختلف شعبوں سے متعلقہ
تفصیلات کا ریکارڈ فراہم کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب خیبر پختونخوا ائر پورٹ حکام کو بیان قلمبند کرنے کے لیے مرحلہ وار طلب کرے گا۔ نیب نے باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ کے تعمیراتی منصوبے کا نوٹس لیاتھا۔ ائر پورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ ائر پورٹ کے بیشتر حصے کو مکمل کیا جاچکا ہے ۔
پشاور/ریکارڈ