عمران کو ضمانت دیدی گئی فضل الرحمان کا مارچ نہیں ہوگا،عارف نظامی

116

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا آزادی مارچ نہ ہونے کی عمران خان کو ضمانت دے دی گئی۔عمران خان کو بتا دیاگیا کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ نہیں ہوگا،ن لیگ بھی حتمی فیصلہ 30ستمبر کی میٹنگ میں کرے گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے قریبی ساتھی کہتے ہیں نوازشریف ڈیل نہیں کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سے میری بات ہوئی وہ کہتے آزادی مارچ کا حتمی فیصلہ 30ستمبر کی میٹنگ میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مارچ نہیں ہوگا، عمران خان کو ضمانت دے دی گئی۔ عمران خان کو بتا دیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ نہیں ہوگا۔عارف نظامی نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔معاشی صورتحال بہت خراب ہے۔ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک نے کہا کہ پاکستان کی معاشی گروتھ ریٹ مزید سکڑے گی۔مہنگائی شرح 12فیصد تک رہ سکتی ہے۔اگر پاکستان کی گروتھ ریٹ کی پروجیکشن دیکھیں تو 2.8 ہے، جبکہ بنگلادیش کی 8فیصد ہے۔ بھارت کی 7.6فیصد ہے، مالدیپ اور نیپال کی گروتھ ریٹ بھی ہم سے بھی زیادہ ہے۔افغانستان کی گروتھ ریٹ 3.3فیصد ہے جو کہ شرمناک بات ہے۔ یہ رپورٹ ملی جلی ہے، کچھ چیزیں بہتر بھی ہوئی ہیں۔لیکن پھر اب ہم سراٹھا کرکیا چلیں گے؟بہت برے حالات ہیں۔بجلی کے ریٹ اور بڑھا دیے ہیں، اے ڈی بی کی رپورٹ ہے ، ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی ٹیکس ، گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے اور ڈالر ریٹ بڑھنے سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک او رآئی ایم ایف نے ملکر مصر کی معیشت ٹھی کی، لیکن وہاں غریبوں کیلیے زندگی تنگ کردی گئی،اسی لیے احتجاج ہورہے ہیںاور یہ آئی ایم ایف کی وجہ سے ہے۔
عارف نظامی