خورشید شاہ کیخلاف تفتیش کا دائرہ وسیع ، نیب کے چھاپے، اہم ریکارڈ حاصل کرلیا

106

سکھر (اے پی پی) نیب کے زیر حراست پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے آمدن سے زاید اثاثوں کے کیس کا معاملہ میں نیب نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ۔ذرائع کے مطابق نیب
ٹیم نے روہڑی میں قائم گلف ہوٹل کی پیمائش کرکے وہاں موجود افراد سے بیانات بھی قلم بند کیے۔ نیب سکھر کی ٹیم کا روہڑی مختیار کار آفس پر بھی چھاپہ مارا، گلف ہوٹل کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران عملے سمیت تمام افسران کو دفاتر سے باہر نکالااور سیل فون بند کرادیے، نیب سید خورشید شاہ کے فرنٹ مین کی جائیداد کے ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کرتا رہا، نیب سکھر کی ٹیم روہڑی مختیار کار آفس سے گلف ہوٹل سمیت کچھ ریکارڈ بھی تحویل میں لے کر اپنے ہمراہ لے گئی ہے ، علاوہ ازیں نیب سکھر کا سٹی سروے آفس کا بھی اچانک دورہ کیا، مختیار کار، سٹی سروے سکھر کو بے نامی جائیداد کے ریکارڈ جلد فراہم کرنے کا کہا گیا، آئندہ دنوں میں دیگر سرکاری دفاتر میں بھی نیب کے چھاپے متوقع ہیں۔