پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میدان جنگ بن گیا،10 ڈاکٹر گرفتار

590

پشاور میں ڈاکٹرز نے اسپتالوں کی نجکاری سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جس پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئےجبکہ 10 ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال گرینڈ الائنس کے احتجاج کے دوران میدان جنگ بن گیا،ریجنل اورضلعی ہیلتھ اتھارٹیزکے خلاف ڈاکٹرزاورطبی عملہ احتجاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں اکٹھے ہوئے تواسپتال انتظامیہ کے مطالبے پردفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ پولیس نے ڈاکٹرزتنظیم کے صدر ڈاکٹر عالمگیر کو حراست میں لیا تو حالات کشیدہ ہوگئے۔

ڈاکٹروں نے ایڈمنسٹریشن بلاک میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے ڈاکٹروں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی،جس سے کئی ڈاکٹرز اور اسپتال میں موجود متعدد مظاہرین اور خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس نےہسپتال میں توڑ پھوڑ کے بعد دس ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس تشدد کے خلاف ہیلتھ ملازمین نے اسمبلی چوک میں دھرنا دیا اور خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔