کراچی کے طلباء کے لئے خوشخبری

583

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ہونے والے پاکستان سری لنکا کا میچ کالجز کے طلبا ء مفت میں دیکھ سکیں گے،

ڈائریکٹر جنرل کالجز حا فظ عبدالباری نے طلباء کو میچ دکھانے کے لئے کراچی کے تمام کالجز کے پرنسپل کو خط لکھ دیا ہے،

کالجز کے پرنسپل20 طلباء اور ایک استاد کو پاکستان سری لنکا کا میچ دیکھانے کے لئے منتخب کرسکتے ہیں

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ طلباء کو مفت ٹکٹ فراہم کرے گا۔