بلدیہ نوابشاہ اور ٹاؤن کمیٹی جام صاحب کی جانب سے کتا مار مہم، آوارہ کتوں کی شامت

174

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لیے میونسپل افسران متحرک ہوگئے۔ بلدیہ نوابشاہ اور ٹاؤن کمیٹی جام صاحب کی جانب سے کتا مار مہم، آوارہ کتوں کی شامت آگئی، مٹھائی اور گوشت کے زہریلے لڈو کھلا کر 100 کے قریب کتے ہلاک کردیے۔ شہر اور دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کے عوام کو کاٹے جانے کی شکایات پر بلدیہ نوابشاہ کی جانب سے گزشتہ چار روز کے دوران مختلف علاقوں میں 84 آوارہ کتوں زہریلے لڈو کھلا کر ہلاک کیا گیا جبکہ آوارہ کتوں کی شکایات پر ٹاؤن کمیٹی جام صاحب بھی متحرک ہوگئی۔ آوارہ کتوں کو مارنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا۔ ٹاؤن کمیٹی کے عملے نے درجن سے زائد کتوں کو زہریلے لڈو کھلا کر ہلاک کردیا۔ میونسپل عملے کی جانب سے کتا مار مہم شروع کرنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔