اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے فردوس عاشق اعوان کے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ طنزیہ لہجے سے صدمے اور تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں۔شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے متعلق فردوس عاشق اعوان کا تبصرہ غیر سنجیدہ ہے، معاون خصوصی کے بیان کا حکومت کے نقطہ نظر سے کوئی تعلق نہیں۔شیریں مزاری کا کہنا تھا انسانی تکلیف کو کبھی لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔