کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ برقرار ہے اور سرجانی میں 3 گھنٹوں کے دوران 35 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ہے۔
شہر قائد میں آج بھی بادل کھل کر برسے،سپرہائی وے، سہراب گوٹھ، ناظم آباد، عزیزآباد، فیڈرل بی ایریا، اورنگی ٹاؤن، ایئرپورٹ سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے جب کہ سرجانی ٹاؤن میں 11 سے 2 بجے کے دوران 35 ملی میٹر بارش رکارڈ کی جاچکی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائٹ، لیاری، کیماڑی، شارع فیصل، صدر، کلفٹن اور اطراف کے علاقوں میں بادل برسنے کو تیار ہیں۔