کراچی (اسٹاف رپورٹر)24 ستمبر سے شروع ہونے والی 17ویں ہیلتھ ایشیاء کانفرنس2019، کے دوسرے روزغیرملکی مندوبین کی گہماگہمی رہی۔کانفرنس میں مختلف ممالک کی جانب سے 650 اسٹالز سجائے گئے ہیں جبکہ ہیلتھ کیئر اور دواسازی کے فروغ کے لیے¹0 ہزار سے زائد ملکی اور غیرملکی مندوبین دلچسپی کا اظہارکیا ہے،ایکسپوسینٹرکراچی میں لگنے والی ہیلتھ ایشیاء کانفرنس میں امریکہ،چائنا،کینڈا،چین، سعودی عرب سنگا پور،ایران اور ترکی سمیت 52 ممالک شریک ہیں کانفرنس کے دوسرے روز تین بڑے سیشن رکھے گئے ہیں،ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیر اہتمام ایونٹ کے دوسرے روز 25 ستمبر کوتین سیشن رکھے گئے جن میں کارڈیک سرجری، انفیکشن سے بچاو اور کنٹرول، نیورولوجی اور زچگی صحت سے متعلق سیمینار ہوئے،
ایکسپوسینٹر کے چھ ہالوں میں صحت، دواسازی اور تحقیق سے وابستہ کمپنیاں مختلف اسٹالز پر اپنی جدید مصنوعات کی نمائش کرہی ہیں، مختلف سمینار کے ذریعے اسکالرزجسمانی اور دانتوں کی صحت، ہومیوپیتھک، آیورویدک، قدرتی اور نامیاتی، تحقیق، پیشرفت اور اختراعات میں اپنے تجربات اور مہارت شیئر کررہے ہیں،یہ اسکالرز طب، لیبارٹری ٹیکنالوجی، تشخیص، سرجری، ٹرانسپلانٹ، فزیو تھراپی، مریضوں کے حوالہ جات اور غذا کے حوالے سے اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں،ای کامرس گیٹ وے صدر ڈاکٹر خورشید نظام کا کہنا ہے کہ اس میگا ایونٹ کے ذریعے دواسازی اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے صنعت کاروں، پریکٹیشنرز، طبی سامان فراہم کرنے والے، طبی اداروں اور یونیورسٹیوں، اسپتالوں، کلینکس، لیبارٹریوں اور اس سے وابستہ صنعتوں کو سیکھنے، معلومات کے تبادلے اور تعاون کے جدید مواقع فراہم کیے جارہے ہیں،