پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ مجھے مایوسی ہوئی، جن لوگوں پر پھر وسہ کیا وہ اعتماد پر پورا نہیں اترے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ہیڈکوچ نے کہا کہ میں پی سی بی کے ارباب اختیار سے متعلق یہ نہیں کہہ رہا بلکہ کرکٹ کمیٹی میں شامل افراد کی بات کررہا ہوں۔
مکی آتھر نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو کرکٹ کمیٹی کے لیے وسیم اور مصباح کا نام پیش کیا تھا،مصباح الحق پاکستان کرکٹ کے گاڈ بادر تھے اور ہیں جب کہ وسیم اکرم انٹرنیشنل کرکٹ کو سمجھنے والے شخص ہیں۔